Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سینیٹر عرفان صدیقی کے شعری مجموعے کی تقریبِ پذیرائی آج ہوگی

33
Spread the love

اسلام آباد: معروف ادیب اور کالم نگار سینیٹر عرفان صدیقی کے شعری مجموعے "گریز پا موسموں کی خوشبو کی تقریب پزیرائی (کل) بروز بدھ مورخہ 30 نومبر2022 کو اکادمی ادبیات پاکستان کے مرکزی دفتر پطرس بخاری روڈ، سیکٹر ایچ ایٹ ون (H-8/1) بالمقابل شفاء انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد کے مقام پر ساڑھے تین بجے (3:30PM) منعقد ہوگی۔ معروف نقاد اور دانشور پروفیسر فتح محمد ملک تقریب کی صدارت کریں گے۔

جناب افتخار عارف، پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، ڈاکٹر روبینہ شاہین، ڈاکٹر فہمیدہ تبسم، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، جناب فواد حسن فواد، ڈا کٹر جمال ناصر، ساجد ملک اور فواز نیاز اظہار خیال کریں گے۔