Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سلمان خان کی بھانجی بالی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

47
Spread the love

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی بھانجی الیزے ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار کی فلم کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔میڈیا رپوٹس کے مطابق الیزے اگنی ہوتری نے اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے، الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان کی بھانجی الیزے فلمساز اونیش برجاتیا کی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گی لیکن اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ الیزے ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے انڈسٹری میں اپنی انٹری دینے جا رہی ہیں۔سومندرا پدھی نیٹ فلیکس فلم جماترا ون اور ٹو کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور انہیں فلم منوج پاجپائی کی فلم بڑھیا سنگھ، بورن ٹو رن پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔