Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

59
Spread the love

 بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر کر دی۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج کیس کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ بینکنگ کورٹ کیس میں دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی،عامر محمود کیانی کی بھی ضمانتوں میں توسیع کی گئی ہے۔