Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا ء کاسی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سب انجینئر ادریس پر حملہ

26
Spread the love

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کار سرکار مداخلت روز کا وتیرہ بن چکا تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کار سرکار مداخلت روز کا وتیرہ بن چکا جہاں ذرائع کے مطابق بری امام قائد اعظم یونیورسٹی کے اطراف میں کنالوں کے رقبے پر غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات ھوٹل،ڈھابے اور مختلف ہٹس عرصہ دراز سے قائم ہیں

لیکن سونے پے سہاگا غیرقانونی تعمیرات بستی سمیت غیرقانونی ھوٹلوں اور ڈھابوں پر غیرقانونی بجلی پانی کے کنکشن تک دیئے گئےذمہ دار اتھارٹی بذات خود متعلقہ معاملات پر کیسے اور کیوں بےبس ان حالات کا اصل ذمہ دار آخرکون ہے،علاقہ مکینوں کی جانب سے میڈیا کو باقاعدہ غیرقانونی پانی اور بجلی کےکنکشن کی نشاندہی کروائی گئی روزنامہ مرکز نمائندے نے سی ڈی اے سمیت ڈائریکٹر جنرل واٹرسپلائی کے نوٹس میں معاملہ پیش کیا بھر پور ایکشن لینے کی یقین دہانی کے دو ہفتے بعد آخر گزشتہ روز سردار خان زمری ڈائریکٹر جنرل واٹرسپلائی کے افسران بری امام قائد اعظم یونیورسٹی ،آفریدی ہٹس، مجید ہٹس،

اور دیگر کنالوں کی غیرقانونی آبادی کے غیرقانونی کنکشن کاٹنے کے لئے افسران پہنچے جہاں یونیورسٹی کے طلبا نے سرکاری افسران کو باقاعدہ زدوکوب کیا اور غیرقانونی مین لائن سے حاصل ہونے والے پانی کنکشن کاٹنے پر ہٹ دھرمی دیکھاتے ہوۓ روک دیاگیا ان تمام معاملات کا اصل ذمہ دار کون ہوگا یونیورسٹی طلبا کے پیچھے کونسی طاقت ہے کیا یونیورسٹی کے طلبا و طالبات یونیورسٹی کے چانسلر کی دسترس سے باہر ہیں کیا مجبوری ہوسکتی ہے دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اور انتظامیہ کے بعد متعلقہ معاملہ چیئرمین سی ڈی اے کے لئے کھلا چیلنج نہیں پیش کرتا انتہائی اہم سوالات ؟