Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دوہزارسےزائد ڈالرزخریدنےکیلئےشرط رکھ دی گئی

22
Spread the love

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ دو ہزار سے زائد ڈالرز خریدنے کے لیے اکاونٹ کی شرط لازمی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے 2 ہزار ڈالرز سے زائد کے لیے بینک اکاونٹ کی شرط عارضی ہے۔وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈالرز کی خریداری کو دستاویزی بنانے کے لیے چیک یا بینک اکاونٹ کی شرط ضروری ہے۔اسی حوالے سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے

کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی خریداری کے لیے چیک یا اکاونٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 10 ہزار ڈالرز سے کم کر کے 5 ہزار ڈالرز کو موجودہ صورتِ حال دیکھ کر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ڈالر کا آوٹ فلو کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔