Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم شہبازشریف نےگورنرکیلئےحاجی غلام علی کونامزد کردیا

16
Spread the love

پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کیلئے حاجی غلام علی کو نامزد کر دیا۔خیبر پختونخواہ کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے جس پر تقرری کے سلسلہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غلام علی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔