Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

میراجی نےشان شاہدکوویڈیوپیغام میں کیاکہا؟؟

22
Spread the love

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ میرا جی نے ساتھی اداکار شان شاہد کی آنے والی فلم ضرار کے لیے انگریزی میں نیک تمناں کا اظہار کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جو اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور ہیں، نے اب ایک انگریزی زبان میں ویڈیو پیغام جاری کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں میرا جی نے پرفیکٹ انگلش میں سینئر اداکار شان شاہد اور ان کی ٹیم کو ان کی آنے والی فلم ضرار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے

کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو تحریر اور ہدایت کاری شان شاہد نے کی ہے۔ جبکہ فلم کی کاسٹ میں شان ،کرن ملک ، ندیم بیگ ،نیئراعجاز، شفقت چیمہ اور عدنان بٹ شامل ہیں،فلم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔عالمی وبا کورونا کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی یہ فلم اب 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔