Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

امریکی ریاست ورجینیاکےایک اسٹورمیں فائرنگ،نتیجےمیں 10افرادہلاک

35
Spread the love

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔