Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان:انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ر کا بیان سامنے آ گیا

18
Spread the love

انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہےکہ  انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ایک بیان میں راب کی نے کہا کہ سکیورٹی وفد نےحالات معمول کے مطابق ہونےکی رپورٹ دی اور ای سی بی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کو اپنے سکیورٹی وفد کی رپورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔ایم ڈی انگلینڈ کرکٹ بورڈکا کہنا تھاکہ ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا، پاکستان میں جتنی سکیورٹی ملی، ہم نے اس سے بہتر کی اُمید نہیں کی تھی  لہٰذا ای سی بی اور سکیورٹی وفد پر بھروسہ ہے، ہمیں کوئی تشویش نہیں۔