Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پیئرسن اور روٹس انٹرنیشنل کا عالمی معیار تعلیم کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط

22
Spread the love

پاکستان میں طالب علموں کو اعلی تعلیم کے لیے عالمی سطع کے اداروں میں داخلے کے قابل بنانے کے لیے پیئرسن ایجوکیشن لمیٹڈ اور روٹس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت ابتدائی سالوں سے لے کر اے لیول تک طلبا کو پیئرسن ایڈ ایکسل کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس معاہدے پر پیئرسن اسکولز کوالیفکیشنز، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، پاکستان اور ترکی کی ڈائریکٹر کیتھرین بوتھ اور روٹس انٹرنیشنل کی جنرل منیجر ارم خان نے دستخط کیے۔یہ معاہدہ پیئرسن اور روٹس انٹرنیشنل کو پیئرسن ایڈایکسل امتحانات کے لئے تعاون جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف کورسز اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کی فراہمی جاری رکھنے میں بھی معاون ثابت ہو گا ۔دونوں فریق تمام شاخوں میں اپنے 2000 طلباء اور آئی پرائمری کے لئے ابتدائی سال کے پروگرام متعارف کرانے کے منصوبے پر تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں بین الاقوامی جی سی ایس ای اور اے لیول بھی اس منصوبے میں شمولیت اختیار کر لیں گے ۔

اس معاہدے کے تحت روٹس انٹرنیشنل کو پیئرسن ایڈایکسل امتحانات سے متعلق سہولیات کے ساتھ ساتھ وسائل اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے معاونت بھی حاصل ہو گی۔اس کے علاوہ پئرسن روٹس انٹرنیشنل کیمپس میں ڈیٹا ، امتحانات، اساتذہ کی تربیت اور مختلف وسائل کی فراہمی سے متعلق معاونت بھی فراہم کرے گا ۔تقریب سے خطاب کے دوران ارم خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے طلبا کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے لے لیے سر گرم عمل رہے ہیں اور میں اس معاہدے پر اپنی ٹیم اورپیئرسن کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے طالبعلم پیئرسن ایڈایکسل کوالیفیکیشنزکے ذریعے اعلی انٹرنیشنل تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔کیتھرین بوتھ نے پیئرسن ایڈایکسل کوالیفکیشنز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روٹس انٹرنیشنل کے طلباء کو خود کو اہم صلاحیتوں اور تعلیم سے آراستہ کرنے کا بھرپور موقع ملے گا تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہو سکیں ۔