Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ڈی آئی جی لاء ایند آرڈرٹریننگ سید فرید علی کا تھانہ بنی گالہ کادورہ

26
Spread the love

اسلام آباد:ڈی آئی جی لاء ایند آرڈرٹریننگ سید فرید علی نے تھانہ بنی گالہ کادورہ کیا۔تھانہ کی مکمل انسپکشن ،ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔تھانہ جات کے دوروں کا مقصد عوامی سہولیات کا جائزہ،ریکارڈکی جانچ پڑتال اور تھانہ کے عملہ کو درپیش مسائل کا سدباب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سینئر پولیس افسران کی جانب مختلف سے تھانہ جات کی انسپکشن، عوامی سہولیات کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ اور انتظامی مسائل کے حل کیلئے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ان خصوصی احکامات کی روشنی میںڈی آئی جی لا اینڈآرڈر /ٹریننگ سید فرید علی نے تھانہ بنی گالہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تھانہ کی مکمل انسپکشن،ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔اور ان میں مزید بہتری کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر نےتھانہ بنی گالہ میں تعینات افسران وجوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے تھانہ جات میں درپیش انتظامی مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔اس حوالہ سے ایک جامعہ رپورٹ مزید احکامات کے لئے آئی جی اسلام آباد کو پیش کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایات دی ہیں کہ مختلف تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرتے ہوئےکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے،ان اقدامات کا مقصد اسلام آبادکیپیٹل پولیس اور عوام کے درمیان باہمی رابطے کو مضبو ظ بناناہے۔۔۔۔ عامر چوہدری