Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مجھے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں شامل کرکے ہمارے فلاحی کاموں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے

17
Spread the love

اسلام آباد:سیاسی وسماجی شخصیت فرخ خان کھوکھر نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ مجھے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں شامل کرکے ہمارے فلاحی کاموں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سی پی او راولپنڈی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت فرخ خان کھوکھر نے میڈیا سے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ مجھے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں شامل کرکے ہمارے فلاحی کاموں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ برادریوں کے نام پرآپس کی لڑانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ڈیرہ تاجی خان کھوکھر ہمیشہ غریبوں ۔بیواوں ۔یتیموں اور بے سہارا افراد کیلئے امید کی کرن رہا اور بے لوث خدمت کی۔ہماری دکھی انسانیت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

ہم نے ہمیشہ غریبوں کی داد رسی کی ۔فریقین میں صلح کروائی ۔فرخ خان کھوکھر نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے سے ہمیں نہ تو عوامی خدمت سے دور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہماری عوامی مقبولیت کم کی جا سکتی ہے ۔آرپی او کے بارے میں برادری کا تعصب دیا جا رہا ہے اس سارے معاملے میں حقائق کو نظر انداز کیا جارہاہے ہمارے خلاف مقدمات حقائق کے خلاف ہیں۔سی پی او راولپنڈی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل ہے