Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید کا مختلف علاقوں کا دورہ

21
Spread the love

اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید نے مختلف علاقوں میں دورہ کیا۔کرنل امان اللہ روڈ سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ نے بری امام ، بہارہ کہو بشمول قائداعظم یونیورسٹی، کرنل امان اللہ روڈ اور مین مری روڈ وغیرہ کے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔

پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور پھلوں/سبزیوں، ڈیری، چکن، ٹک شاپس، جنرل سٹورز، کیش اینڈ کیری وغیرہ میں مجموعی صفائی کا معائنہ کیا۔کرنل امان اللہ روڈ سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی۔خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے گئے اور وارننگ دی گئی۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاویزات ، قیمتوں میں اضافے ، صفائی اور دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔۔۔۔