Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایس ایچ اوسبزی منڈی پولیس اسٹیشن کی دبنگ کاروائی: ڈکیت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

22
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی ٹین آئی الیون کی حدود میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ آئے روز شہری مرد خواتین اسلحہ کی نوک پر لوٹنے لگے۔مقامی تھانہ سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس ایچ او کی دبنگ کاروائی گذشتہ روز ڈکیت گروہ کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔دیگر گروہ کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

معززین علاقہ شہریوں کا ایس ایچ او اشتیاق شاہ کو خرج تحسین پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایک سنئیر صحافی کرائم رپورٹر رانا کوثر علی کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر واردات ہوئی ڈکیت کی شناخت کرلی گئی مزید پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کی حددود میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔آئے روز شہری مرد خواتین اسلحہ کی نوک پولوٹے جا رہے ہیں شہری نقدی۔زیورات۔موبائل ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوچکے ہیں۔متعلقہ تھانہ سبزی منڈی میں تعینات ایس ایچ او اشتیاق شاہ نے ڈکیت گروہ کو پکڑنےکے لیے دن رات ایک کردی۔

گذشتہ روز آئی ٹین میں ڈکیت گروہ ڈکیتی کر کے نکلے پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا۔اشتیاق شاہ ایس ایچ او ہمراہ ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جان ہتھلی پر رکھ کر ایک بڑے ڈکیت کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈکیت گروہ کے باقی ساتھی فرار ہوگے جن کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ڈکیت گروہ گذشتہ کئی ماہ سے علاقہ میں متحرک تھے۔جس وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا ہوا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین سنئیر صحافی رانا کوثرعلی کرائم رپورٹر کے ساتھ واردات ہوئی موقع واردات سے نامعلوم ڈکیت اسلحہ کی نوک پر نقدی۔

موبائل فون چھین کر لے گے تھے۔جس کی ایف ائی آر کا بھی اندراج کیا گیا۔ڈکیت کو شناخت کر لیا گیا۔رانا کوثر علی سمیت دیگر صحافی تنظیموں نے بھی متعلقہ تھانہ میں تعینات ایس ایچ او کو ڈکیت کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے واضح رہے کہ فیملی کلینک آئی ٹین فور کی گلیوں میں دن کو بھی ڈاکو راج ہوتا ہے اشتیاق شاہ صاحب کو اس سیکٹر میں بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے اور گشت کا نظام مزید بہتر کرنا چاہیے