Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزارت داخلہ کا اسد عمر کو خط:تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا

30
Spread the love

وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا۔

وزارت داخلہ نے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ انتہا پسند گروپ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتے ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔