Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی

37
Spread the love

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کفی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کے لیے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی سمری صدر کو ارسال کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ صدر عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر عمل کریں گے۔