Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

معاشرے کا تحفظ کرنے والا شہید نفرت کرنے والا یزید کہلاتا ھے

40
Spread the love

یوم شہداء پولیس کے موقع پر چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے پولیس کی عظمتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی شہادت کا دن خدا خود مقرر کرتا ہے شہید کے لہو سے دہشتگردی اور جہنم کی آگ بجھ جاتی ہے ۔

یہ حقیقت ہے زندگی اور موت کا اختیار خدا نے اپنے پاس رکھا ھے ۔ جس قوم کو شہید مل جائیں ان کی سرحدیں محفوظ ہو جاتی ھیں ۔ اظہاربخاری نے کہا شہید قبر میں زندہ ھوتا ھے ۔اسے کھانا دیا جاتا ھے۔یہی وہ زندگی ہے جسے موت نہیں آتی۔ مادرے وطن پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دوسروں کی جان کی حفاظت کرنے والے قابل تعریف ہوتے ہیں۔فرائض منصبی ادا کرتے ھوئے دوسروں کی جان بچانے والے قابل تعریف ھوتے ھیں ۔

وہ ثابت کرتے ہیں کہ شہید کی شہادت قوم کی حیات ہوتی ہے۔شہید خود مرتا ہے نہ قوم کو مرنے دیتا ہے ۔ پولیس اہلکار مساجد کے باہر پہرہ دے کر سنت فاروقی کو زندہ کرتے ہیں ۔ضروری نہیں کہ زندہ وہ ھو جس کے جسم میں جان ھو ۔زندہ وہ بھی ھوتا ھے ۔جو اپنی جان مقصد عالی پر قربان کر دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او سید شہزاد بخاری سے ملاقات کے دوران شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔اظہاربخاری نے کہاپنجاب پولیس قابل فخر ہے۔جو عوام کی حفاظت کے لیے اپنے چہرے پہ شہادت کا سہرا سجائے رکھتا ھے ۔ پولیس کے اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ہو تو معاشرہ ترقی پاتا ھے۔

لہزاضرورت اس امر کی ھے کہ پولیس فورس ۔پاک فوج اور قوم متحد ھوکرفتنہ پرستوں کی ہر سازش ناکام بنادیں ۔اور دشمنوں کو یہ پیغام دیں ۔کہ کہ ہمارے پاس وہ مائیں آج بھی موجود ھیں ۔جو اپنے بچوں کو شہادت کی دعا دیتی ھیں ۔