Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایلون مسک نےٹوئٹرصارفین سےکیاسوال پو چھا؟؟

16
Spread the love

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا ہے۔ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز معطل شدہ اکانٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے۔انہوں نے سوال پوچھا کہکیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکانٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیئے، بشرطیکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا کسی زبردست دھوکا دہی میں ملوث نہ ہوں؟ایلون مسک کی جانب سے شیئر کیے گئے

اس پول پر 26 لاکھ سے زائد لوگ اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔اس پول کا اختتام ہونے میں ابھی 11 گھنٹے باقی ہیں اور اس وقت تک تمام ٹوئٹر صارفین اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔اس سے قبل ایلون مسک نے اسی طرح سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کے لیے بھی ٹوئٹرصارفین کی رائے پوچھی تھی۔اس پول پر 51.8 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کی حمایت میں جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔