Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شاہ آفریدی فوادعالم کےحق میں بول پڑے

16
Spread the love

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل نا کرنے پر اظہار خیال کیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے آرمی چیف کی نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا،میرے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، جو سینئر ہے اس خو موقع ملنا چاہیے،فوج ہماری طاقت ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا، انہیں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔انہوں نے قومی ٹیم سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری پرانی نہیں، نئی ہے، وہ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے انجری ہوئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی پینچ اسٹرنتھ مضبوط بنانا ہوگی،

ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی بنائی جانی چاہیے، بینچ اسٹرنتھ ہوگی تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا۔خطاب کے دوران اسٹار آل رانڈر نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین یا بابر نہیں ہیں تو کون ہوگا،92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے،جو غلطیاں کی وہ کوچز کو معلوم ہے۔قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے شاہ آفریدی بولے میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے،انگلینڈ کی ٹیم بھی پسند ہے،اپ سیٹ ہونے سے فیفا ورلڈکپ میں جان پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ڈومیسٹک اور انڈر 19 ٹیمیں مضبوط کرنی ہوں گی،

چیئمین پی سی بی رمیز راجہ نے جے پی ایل کا شاندار ایونٹ کروایا۔بلوچستان میں بھی اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں، وہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،کوئی کام اکیلے نہیں ہوتا، ایک دوسرے کی سپورٹ سے ہی منزل تک پہنچا جاسکتا ہے،کے پی سندھ بلوچستان کے 500 متاثرین کو رہنے کی چھت فراہم کررہے ہیں، دوسروں کی امداد سے دلی اطمنان ملتا ہے۔