Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

برازیلین صدر جیئر بولسوناروکی انتخابات کو کالعدم قراردینےکی درخواست مستردکردی گئی

26
Spread the love

برازیلیا: برازیل کی الیکشن اتھارٹی نے صدر جیئر بولسونارو کی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر بولسونارو کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کو سرکاری فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔برازیل میں انتخابی شکست کے بعد صدارتی عہدے سے برخواست ہونے والے جیئر بولسونارو نے ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔جیئر بولسونارو نے الیکشن کمیشن میں 33 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی تھی

جس میں انہوں نے شکست کی ذمہ داری ووٹنگ مشینوں میں مبینہ خراب سافٹ ویئر پرعائد کی تھی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا اور ضوابط پر عمل نہیں ہوا اس لیے نتائج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔