Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان کی ٹانگ پرلگاپلاسٹراتاردیاگیا،ڈاکٹرزنےسفرکی اجازت بھی دےدی

18
Spread the love

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت بھی دے دی۔عمران خان کا چیک اپ کرنے کے لیے شوکت خانم اسپتال کی ٹیم زمان پارک آئی، ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر خالد نیازی نے ٹانگ پر لگا پلاسٹر کھول کر زخموں کاجائزہ لیا۔ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریبا ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچیکے زخم ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال بھی سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر چاہیں تو اب سفر بھی کرسکتے ہیں۔