Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اگرصدرنےتقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے:اسحاق ڈار

17
Spread the love

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہماریے پاس پلان بی موجود ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگرصدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر27 نومبر سے پہلے ہوجائے گا

اور دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہوسکتی ہیں لہذا امید ہے کہ28 نومبرتک سارا پراسس مکمل ہوجائیگا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا، عمران خان اپنے اطاعت گزارکارکن کوبلا کرشکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں، صدر علوی کو 75سالہ تاریخ کی منفی روایت کامہرہ بنتیہوئے ہزاردفعہ سوچنا چاہیے تھا۔