Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کم عمر بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

28
Spread the love

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کرنے کرکے مفرور ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کی پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کے ایک کیس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم بچی سے زیادتی کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

بنی گالہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 433 بجرم 376/512 ت پ تھانہ بنی گالہ درج ہے۔ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیم میں شامل افسران کو شاباش پیش کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے سزا دلوائی جائے۔