Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی منظوری دیدی

36
Spread the love

اسلام آباد:صدر عارف علوی نے جنرل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی ۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی ۔بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 ء سے ہوگا۔ اسی طرح صدر نے لیفٹیننٹ جنر ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی۔ بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 ء سے ہوگا۔

صدر مملکت نے ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے اور بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 ء کے سیکشن 8 اے اور 8 ڈی کے تحت کیں ۔صدر مملکت نے اس حوالے سے موصول ہونے والی سمری پر دستخط کیے۔