Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے

85
Spread the love

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔

26 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔