Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

احد رضامیر اور رمشاخان ریلیشن شپ میں ہیں ؟؟

17
Spread the love

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان اشاروں، کنایوں میں کی جانے والی گفتگو، ان کی ایک دوسرے میں دلچسپی سے متعلق چہ مگوئیوں کو ہوا دینے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز احد رضا میر نے اپنی ایک تصویر آف لائن کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کی۔ان کی اس پوسٹ پر اداکارہ رمشا خان نے فوری کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، آن لائن۔دونوں فنکاروں کے درمیان اشاروں، کنایوں میں ہونے والی گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا موضوع بحث دے دیا ہے۔اب ایک بار پھر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں

کہ ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی وجہ رمشا خان ہی ہیں۔جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں اداکاروں نے ڈرامہ سیریل ہم تم میں ایک ساتھ کام کیا تھا، ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا۔تاہم اس کے بعد رمشا خان کو ایک انٹرویو میں احد رضامیر کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی وجہ قرار دیا جانے لگا تھا۔