Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارت ،4کسانوں کو مارنے والا تیندوا سزا کے طور پر چڑیا گھر بھیج دیا گیا

13
Spread the love

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں 4 لوگوں کو قتل کرنے والے تیندوے کو سزا کے طور پر چڑیا گھر بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 8 سالہ تیندوے کو لکھیم پور کھیری سے کانپور کے چڑیا گھر منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق تیندوے نے لکھیم پور کھیری کی تحصیل گولا میں 23 اگست سے 20 نومبر تک 4 کسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو ماہ سے زائد عرصے کی محنت کے بعد وائلڈ لائف حکام تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اسے چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔