Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اگر پی ٹی آئی نےلانگ مارچ کےدوران راستےبندکیےتوحکومت اپناکام کرےگی:راناثنااللہ

16
Spread the love

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور سے وزیر آباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کریگی، اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں ہیں، وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر سکتا ہے جبکہ صدر مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان نے نقاب ہو گئے ہیں۔