Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فٹ بال ورلڈ کپ،سنسنی خیزمقابلےکےبعدایران نےویلزکو 0-2 سےشکست دےدی

20
Spread the love

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں گروپ بی کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے دی۔الریاں کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی امید لیے میدان میں اتریں۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع بنائے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہیں، اسی کشمکس میں پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایران نے پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا، ایرانی کھلاڑیوں نے ویلز پر دبا بڑھایا۔52 ویں منٹ میں ایران اس وقت بدقسمت رہا جب گیند 2 مرتبہ گول پوسٹ کے پول سے ٹکراگئی۔