Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اب امیتابھ بچن کی تصویر،نام اورآوازبغیراجازت کوئی استعمال نہیں کرسکےگا

20
Spread the love

نئی دہلی: بالی ووڈ پر کئی دہائیوں سے راج کر نے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی تصویر، نام اور آواز بغیر اجازت استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئیعدالت بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پرپابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ موبائل ایپلی کیشن ڈویلپرز میگا اسٹار کا نام استعمال کر کے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں

اور کچھ لوگ امیتابھ کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں، ا ن کا نام تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امیتابھ بچن ایک سپر اسٹار ہیں اور ان کا نام، تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور لوگ اسے بغیر کسی اجازت کے اپنی پراڈکٹس اور سروسز کی تشہیر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اس لئے عدالت درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتی ہے اور امیتابھ بچن کے نام تصویر اور آواز کو اپنے نجی مقاصد کیلئے بغیر اجازت استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔