Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دیہی علاقے ورکشاپ کے نذدیک اچانک آگ لگنے سے چار گھر جل کر خاکستر

25
Spread the love

سانگھڑ تحصیل کے دیہی علاقے ورکشاپ کے نذدیک اچانک آگ لگنے سے چار گھر جل کر خاکستر ہوگئے گھریلو اشیاء سمیت بچیوں کا جہیز بھی جل کر راکھ ہوگیا متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار کسی مسیحا کے منتظر
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ تحصیل کے دیہی علاقے ورکشاپ کے نذدیک گاؤں دلمراد خان لاشاری میں گھاس پھوس سے بنے غریب فرمان لاشاری۔عاشق حسین لاشاری۔ظفراقبال لاشاری اور غلام فرید لاشاری کے گھروں کو چولہے سے اٹھنے والی چنگاری نے اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا دیکھتے ہی دیکھتے تمام گھر جل کر خاکستر ہوگئے

جبکہ گھروں میں موجود گھریلو سامان۔کھانے پینے کی اشیاء۔سونا چاندی کے زیورات۔چالیس من گندم۔نقدی سمیت گھروں میں موجود تین بچیوں کے جہیز کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ متاثرین معصوم بچوں سمیت سخت سردی میں بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور کسی مسیحا کے منتظر۔