Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے: سہیل ظفر چھٹہ

22
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے افسران اور جوانوں کو ہدایات دی ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سٹی پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اور ایف سی کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آبادپولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔تمام افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں۔

ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے۔ افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ڈی پی اوز اور ایف سی کے افسران بھی موجو د تھے۔۔۔۔ عامر چوہدری