Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ارشد شریف کو انصاف دو، صحافیوں کو تحفظ دو، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی دستخطی مہم شروع

21
Spread the love

اسلام آباد :راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے” ارشد شریف کو انصاف دو ‘صحافیوں کو تحفظ دو” دستخطی مہم شروع روع کرددی پہلے دن صحافیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے دستخط کئے اس موقع پر صدر آر آئی یو جے شکیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی دور میں صحافی محفوظ نہیں رہے،

ارشد شریف شہید کے قتل کے بعد ایک ایسی خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے جس پر ہر شخص پریشان ہے، اب تک اس کیس کے حوالے سے صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، پی ایف یو جے اب اس پر باقاعدہ تحریک چلانے جارہی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ”ارشد شریف کو انصاف دو، صحافیوں کو تحفظ دو“ دستخطی مہم شروع کردی گئی ہے، اسلام آباد میں شروع کی گئی مہم کا آغاز زیرو پوائنٹ سے کیا گیا

جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بینر پر دستخط کئے بعدازاں یہ بینر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لگا دیا گیا جہاں وکلاء۔اور دیگر افراد نے بینر پر دستخط کئے آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی نائب صدر فرحت فاطمہ،رضوان غلزئی، عمر جٹ، مدثر الیاس کیانی، فہیم،سعدیہ کمال،عابد چوہدری، عندلیب خان،بینش مقبول،ثمن خان،ثمینہ چودھری،بشری،صنم جونیجو،رخشندہ تاج،ریحانہ پروین،وحید خان،علی عباس شاہ، اویس یوسفزئی،جنید ملک،عدنان عباسی،حمزہ،بابر بھٹی،نقاش،عمران اشرف،اکرام بخاری،رانا زاہد،نثار تبسم،سردار نثار،چوہدری قربان،نعیم محبوب،جاوید ملک،علی جابر،صابر انجم،کاشف رضوی،قاضی اویس،اعجاز ڈوگراور دیگر سیکڑوں افراد نے بینر پر دستخط کئے۔

دریں اثناء راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر شکیل احمد اور جنرل سیکریٹری محمد صدیق انظر نے آر آئی یو جے کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوارکو نیشنل پریس کلب پہنچ کر اس دستخطی مہم کا حصہ بنیں اور ارشد شریف شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔