Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداروں کیخلاف نفرت انگیز الزام تراشی :پیمرا نے نوٹس لے لیا

26
Spread the love

اسلام آباد :پیمرا نے ٹی وی چینلز پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور الزام تراشی پر مبنی تقریر نشر ہونے کا نوٹس لے لیا ،اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگا دی،

پیمرا کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ اعظم سواتی کے بطور مہمان کرنٹ افیئرز کے شوز میں شریک ہونے پر بھی پابندی ہے،اعظم سواتی کا کوئی بیان اور ٹکرز ٹی وی پر نہیں چلایا جائیگا،جو چینل پیمرا کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس کا لائسنس بغیر کسی نوٹس کے معطل کردیا جائے گا۔