Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

امریکاکی جدیدبمبارطیارےبی 21 ریڈرکی رونمائی

30
Spread the love

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریبا 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔امریکا نے پہلے جدید بمبار طیارے بی 21 ریڈر کی رونمائی کردی، یہ طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر عملے کے پرواز کر سکتا ہے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارے کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا

جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں، جنہیں زمین، ہوا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریبا 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی طویل فاصلے سے حملہ کرنے والا بمبار بی 21 ریڈر کی صلاحیت اور اس کی پائیداری سے مماثلت نہیں رکھ سکتا۔امریکی ایئرفورس نے بی 21 کے کم از کم 100 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔