Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ہمایوں سعیدکالیڈی ڈیاناسےمتعلق بڑاانکشاف

27
Spread the love

کراچی: نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز دی کران میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔برطانوی شاہی خاندان پر بنی ویب سیریز دی کران میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے لئے اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔ہمایوں سعید سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا سیریز میں ان کے تمام مناظر نشر کیے گئے ہیں؟جس پر ہمایوں سعید نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہایک منظر میں شہزادی لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے کہا

کہ وہ ان کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اس سین کو فلمایا گیا تھا مگر اس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ہے جبکہ بین الااقوامی انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے ہمایوں سعید کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔