Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں : چودھری پرویز الٰہی

24
Spread the love

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے انگلینڈ سے آنے والے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی ، وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ماہرین شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، پولو ایک عمدہ کھیل ہے ، پنجاب میں پولو کے نوجوان کھلاڑیوں کوہرممکن سہولیات دی جائینگی، کریم اور کیپ ٹرکنگ کے بعد ٹرانسپورٹ اور رائیڈ کےمزید پراجیکٹ متعارف کروائیں جائےگے۔