Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فیفا ورلڈکپ: برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا 2 اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

16
Spread the love

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو دو بڑے دھچکے لگے ، نیمار کے بعد دو برازیلین فٹبالر انجریز کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میںگھانا کے خلاف کھیلے گئے گروپ میچز میں برازیل کے دو اسٹرائیکرز ایلکس ٹیلز اور گیبرئیل جیسز انجریز کے باعث فیفا ورلڈکپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو گھٹنے میں چوٹیں آئی ہیں۔برازیل ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار کا کہنا ہے کہ پلئیرز کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے تاہم چوٹوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔

دوسری جانب برازیل کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ان کے لیے مزید شرکت کرنا (ناممکن) ہے برازیلین ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے گی،قبل ازیں برازیل کے کپتان نیمار سربیا کے خلاف میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث پاؤں میں سوجن آگئی تھی اور وہ بھی دو میچز نہیں کھیل سکے۔