Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

1,402
Spread the love

غزہ میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس سے ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی کنارے میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں ایک اسلحہ ڈپو اور ایک خفیہ ٹنل کو تباہ کردیا گیا،اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ اس زیر زمین خفیہ ٹنل کے ذریعے حماس کے کارکنان غزہ سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہوتے تھے اور یہودی آبادکاروں سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے تھے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے اپنے بیان میںکہا کہ جنگی طیاروں نے یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کی ۔