Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

داعش نیکابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملیکی ذمہ داری قبول کر لی

21
Spread the love

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نےکابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملےکی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنے بیان میں محمد صادق کا کہنا تھاکہ آزادانہ اور افغان حکام کےساتھ مل کر ان اطلاعات کی تصدیق کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے۔

محمد صادق کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔