Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے

22
Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو ہدایات میں کہا کہ وہ حلقوں میں فوری واپس پہنچیں اور عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔مرکزی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات سےایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخوا کےصوبائی انتخابات کیلئے جائے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔