Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

25
Spread the love

 پاکستان کے معروف سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آج رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں 3 افراد کو نامزد کیا گیا جن میں وقار احمد ولد افضل احمد، خرم احمد ولد افضال احمد اور طارق احمد وصی ولد محمد وصی کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس پر سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ ہیں، سماعت کے سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ! ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنی تھی، ارشد شریف کی والدہ کا خط آنے کے بعد سپریم کورٹ کا ایچ آرسیل تحقیقات کررہا ہے۔