Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان کی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل

29
Spread the love

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے میں طلبی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔