Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صدر مملکت نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا

26
Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ دنیا بھرکی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کونمازپڑھنے کی اجازت ہے لیکن فیصل مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ نہیں ہے، نہ داخلے کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ضعیف اوربیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پرنماز ادا کرنےکی اجازت ہونی چاہیے۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایوان صدر کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا ہے کہ صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں، دعوۃ اکیڈمی کی پالیسی کے تحت صرف ایک گیلری خواتین کیلئے مختص ہے لیکن مرکزی ہال میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں۔

صدر مملکت نے ہدایت کی کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں۔