Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات

31
Spread the love

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حکومتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر کو پاکستان کی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے محصولات اور اخراجات کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔