Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آڈیو لیک: زلفی بخاری کا مبینہ لیک آڈیو کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا

26
Spread the love

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ لیک آڈیو کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے فرانزک کا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

آڈیو کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں، ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں، فوری اسکا فرانزک کرایا جائے، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔