آئی فون یوزرزکیلئےٹوئٹرکی سبسکرپشن فیس کیاہوگئی؟؟
ٹوئٹر کے سبسکرپشن پلان کو دوبارہ کب تک لانچ کیا جاتا ہے یہ تو ابھی معلوم نہیں مگر جب بھی ایسا ہوگا تو آئی فون صارفین کو اس کا حصہ بننے پر ہر ماہ 11 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔یہ دعوی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا۔ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پلان کا آغاز 7.99 ڈالرز ماہانہ سے ہوا تھا مگر اسے مختلف وجوہات کے باعث روک دیا گیا تھا۔دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق جب بھی اس پروگرام کو ری لانچ کیا جائے گا تو آئی او ایس صارفین کو 11 ڈالرز ماہانہ ادا کرنا ہوں گے جبکہ ویب ورژن کے صارفین کے لیے یہ سبسکرپشن پلان 7 ڈالرز ماہانہ میں دستیاب ہوگا۔
آئی او ایس صارفین سے زیادہ معاوضہ لینے کی وجہ ایپل کی جانب سے ایپ اسٹور ڈویلپرز سے 30 فیصد فیس لینا ہے۔ٹوئٹر نے 9 نومبر کو یہ سبسکرپشن پلان ویری فکیشن چیک کے ساتھ متعارف کرایا تھا اور 30 فیصد فیس کے ساتھ یہ رقم 10.38 ڈالرز بنتی ہے، تو اسی وجہ سے اب فیس کو 11 ڈالرز کیا جارہا ہے۔نومبر کے آخر میں ایلون مسک نے ایک میم بھی ٹوئٹ کی جس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ ایپ اسٹور کے 30 فیصد کمیشن کی بجائے جنگ کو ترجیح دیں گے۔مگر پھر ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ ان کی غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔
NEW: The BBC has obtained pictures of inside Twitter – rooms that have been converted into bedrooms – for staff to sleep in.
The city of San Francisco is investigating as it's a commercial building. pic.twitter.com/Y4vKxZXQhB
— James Clayton (@JamesClayton5) December 7, 2022
دوسری جانب ایسی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹرز میں ملازمین کے دفاتر کو ان کے بیڈروم میں تبدیل کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹوئٹر کے ہیڈکوارٹرز میں بستروں کی تصاویر شیئر کیں۔یہ تصاویر اس وقت سامنے آئی ہیں جب ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دفتر میں بیڈرومز کی تحقیقات کی رپورٹ پر سان فرانسسکو کے میئر پر تنقید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تھکاوٹ کے شکار ملازمین کو بستر فراہم کرنے پر ٹوئٹر کو غیرمنصفانہ حملے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شکایت کے بعد ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کا معائنہ کیا جائے گا کیونکہ بیڈرومز کی موجودگی بلڈنگ کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی ہے۔