Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عوام کی خدمت پولیس کااولین فریضہ ہے جس کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں:سی پی اوآپریشنز سہیل ظفر چٹھہ

34
Spread the love

سی پی اوآپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے وفاقی دار الحکومت میں قیام امن کے لئے پولیس افسران اور جوانوں کی محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پولیس کااولین فریضہ ہے جس کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ، پولیس دفاتر اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کو عزت دی جائے اور انکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں،پولیس ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،تمام جوان ہمارے لئے برابر اور ہمارے بچوں کی طرح ہیں،

تفصیلات کے مطابق سی پی او آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے آ ئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے احکامات کی روشنی میں ریسکیو 15 سنٹر جی ایٹ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا، جس میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس آ پر یشنز ڈویڑن کے افسران وجوانوں نے شر کت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن، زونل ڈی پی اوز، ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے،دربار میں پولیس ملازمین نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سی پی او آپریشنز کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کے متعلق موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کروائی گئی۔

سی پی او آپریشنز نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میرے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں،انہوں نے اپنے سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی جوان کو کوئی ذاتی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،

شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،تمام جوان ہمارے لئے برابر اور ہمارے بچوں کی طرح ہیں، آپ کے مسائل ہمارے مسائل ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے دربار منعقد کئے جائیں گے تاکہ آپ سب جوانوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے