Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مصری سینیٹ میں مذہبی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف عامرکا پہلا دورہ پاکستان

48
Spread the love

اسلام آباد:مصر کی شہرہ آفاق جامعہ الازہر کے سابق نائب صدر اور مصری سینیٹ میں مذہبی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف عامرکا پہلا دورہ پاکستان، دورے کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں فکری لیکچر دیئے جن میں انہوں نے مسلم معاشروں کو بہتر بنانے،قانونی سائنس اور دیگر علوم پر یکساں توجہ دینے کے لیے کام کے حوالے سے اسلامی فکر کے طریقوں کو واضح کیا ،

تفصیلات کے مطابق مصر کی مشہور زمانہ جامعہ الازہر کےسابق نائب صدر اور مصری سینیٹ میں مذہبی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف عامرجو ان دنوں پاکستان کے پہلے دورے پر آئے ہوئے ہیں نے پاکستان کے دارالھکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں اور علاقوں میں متعدد مذہبی فکری سیمینار منعقد کئے ہیں جہاں پرانہوں نے لیکچر دیئے ، اپنے لیکچرز میں انہوں نےمسلم معاشروں کو بہتر بنانے،قانونی سائنس اور دیگر علوم پر یکساں توجہ دینے کے لیے کام کے حوالے سے اسلامی فکر کے طریقوں کو واضح کیا ،

ڈاکٹر یوسف عامرنے پاکستان میں اٹھائے گئے اقدام پر دورے کے منتظمین کابے حد شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس دورے سےمصر میں پاکستان اور الازہر الشریف کے درمیان مذہبی فکری ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔