Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تھانہ کھنہ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے۔گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

30
Spread the love

اسلام آباد:تھانہ کھنہ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے۔گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے۔اسلام آبادپولیس تھانہ کھنہ کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا گیارہ سالہ بچہ گم ہوگیا ہے۔جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔

شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی۔مقدمہ درج کر لیا گیا۔سب انسپکٹر میاں خان معہ ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔۔۔۔